اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے دار الحکومت بیرورت کے بئر الحسن علاقے میں ایرانی سفارتخانے کے قریب ہوئے دو بم دھماکوں میں پانچ بے گناہ افراد کے شہید اور ۸۰ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ دھماکے بئر الحسن کے علاقے میں موجود ایرانی سفارتخانے کے قریب ’’الجندولین‘‘ اسکوائر میں ہوئے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی کو نشانہ بنانا تھا۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فورا بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق ایک شہید کو دس زخمیوں کے ھمراہ بئر الحسن کے ہسپتال رفیق الحریری میں منتقل کر دیا گیا۔دیگر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ ان دھماکوں میں سے ایک کار بم دھماکہ تھا جو سفارتخانے کے نزدیک رخ پایا ہے کہا جاتا ہے کہ دھماکوں کے باعث جانی نقصان کے علاوہ قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔اس واقعے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے سلسلے میں مختلف رپورٹیں موصول ہوئی ہیں تاھم ایک رپورٹ کے مطابق دو افراد شہید اور ۳۸ زخمی جبکہ دوسری رپورٹ کے مطابق پانچ افراد شہید اور ۸۰ زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے سے متعلق تمام افراد صحیح و سالم ہیں ۔دھشتگرد ٹولے عبد اللہ عزام نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔



















